ڈی سی لاہور کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 23 اگست 2019 18:09

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی او ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 26 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی نے پولیو مہم کے لئے ہیومن ریسورس کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 229 ای پی ٹی آئی ویکسینیٹرز بھی پولیو مہم میں حصہ لیں گے اورپولیو مہم کی بھرپور تشہیر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی رسک یونین کونسلز میں لوگوں کو آگاہی دینے کے لئے سیمینارز کئے گئے ہیں۔انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں فوری طور پر پولیو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی۔انہو ں نے کہا کہ پولیو مہم میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اوروعوام الناس /والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں