ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا سبزی و فروٹ منڈی ملتان روڈ کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 23 اگست 2019 18:11

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہد ایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے سبزی و فروٹ منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیااورمنڈی میں تعینات سٹاف کی حاضری اور شکایات رجسٹر کو چیک کیااورمنڈی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیااورمنڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہیرا پھیری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اورمنڈیوں کے وزٹس روزانہ کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں.۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں