گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون،45افراد زیر حراست

جمعہ 23 اگست 2019 18:11

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر45افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور45افرادکو حراست میں لیا اور اُن کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور45افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر74 ہزار 5سوکے جرمانے بھی کیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔علاو ہ ازیں ڈی سی کی ہدایت گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے شادمان کا دورہ کیا۔02 فروٹ بیچنے والوں کو گرفتار کر لیا۔پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے اسلم مارٹس، بحریہ آرچرڈ پر چھاپہ مارا۔ڈی سی کاؤنٹر نہ ہونے پر مینجر گرفتار کر لیا گیا۔5000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں