ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی سے خاتون کو بازیاب کروایا لیا

جمعہ 23 اگست 2019 18:18

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی سے خاتون کو بازیاب کروایا لیا،رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کوکارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصریشاہ کے ایریا میںرکشہ ڈرائیور اور اس کا ایک ساتھی زبردستی رکشہ میں بٹھاکر اغواء کی نیت سے لے جا رہے تھے کہ اک موریہ پل کے قریب رکشہ سے خاتون کی چیخ وپکار سن پر وارڈن آصف نے تعاقب کرکے رکشہ کو روک لیا، رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی،ٹریفک وارڈن نے خاتون کو بازیاب کرواتے ہوئے اس کا کہنا تھاکہ رکشہ ڈرائیو ر اور اس کے ساتھی نے مجھے شیرانوالہ گیٹ سے زبردستی رکشہ میں بٹھایا،ملزمان نے مجھ سے نقدی، موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی اور اسی اثناء میں میرے کپڑے بھی پھٹے گئے،وارڈن -آصف نے ملزمان کو کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان حوالات میں بند کردیا،سی ٹی او لاہور کی طرف سے خاتون کی جان بچانے پر وارڈن آصف کو شاباش دی گئی، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناتھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں