سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہر کی مختلف مساجد میں ٹریفک آگاہی لیکچرز

جمعہ 23 اگست 2019 18:18

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم سکولوں، کالجوں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں،بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز کے علاوہ مساجد اور چرچوں تک جا پہنچی، روڈ سیفٹی آفیسرز اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے شہرکی مختلف مساجد میں ٹریفک قوانین پر خصوصی لیکچرز دیئے، انہوں نے کہاکہ حادثات کی شرح صرف اور صرف شہریوں کو ٹریفک قوانین پر اخلاقی طور آمادہ کرتے کی کم کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ حادثات قسمت میں نہیں لکھے ہوتے بلکہ یہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویوں کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں،شہریوں کو حادثات کے اسباب اور ان سے ہونے والے نقصانات بارے آڈیو، ویڈیو کلپس کی مدد سے آگاہی دی جا رہی ہے،انسان کی تھوڑی سی غفلت سے بڑے سے بڑا حادثہ رونما ہو جا تا ہے اور سب سے زیادہ نقصان احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کیوجہ سے ہو رہا ہے، ان کا کہناتھاکہ شہریوں کو یہ باور کروایا جا رہا ہے کہ قوانین کی پاسداری میں انہی کا ہی فائدہ ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے نہ صرف خود کو بلکہ دوسرے شہریوں کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران شہر بھر کی مختلف مساجد، چرچوں، اکیڈمیز، بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز پر 748 لیکچرز،بیس سمیناز اورتیرہ ٹریفک آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے،سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھاکہ قوانین کی خلاف ورزی پر چالان آخری حل ہے، سٹی ٹریفک پولیس کا قطی مقصد نہیں کہ شہریوں کے زیادہ سے زیادہ چالان کئے جائیں، ہم نے اخلاقی طور پر سب کو قوانین کا پابند بنانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں