منیجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ‘ صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 24 اگست 2019 00:05

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کاشہر کے متعدد مقامات کا دورہ۔صفائی انتظامات کا جائزہ لیا‘ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی نی شہر کے متعدد مقامات کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے گلبرگ،شاد مان، گرومانگٹ روڈ، تاجپورہ سکیم، شاہ جمال، دھرم پورہ، مزنگ ،گڑھی شاہو سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جی ایم آپریشن سہیل انور ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران انہوں نے ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے اور صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ شہرکی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور صفائی کے ناقص انتظامات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کسی قسم کی غلطی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جو افسر کام کرے گا وہی رہے گا جو نہیں کرے گا گھر جائے گا۔مزید براں ترجمان ایم ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی قائم رکھنا محکمے کے ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔شہری محکمہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔شہری شکایات کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں