پنجاب بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزکی ایک روزہ کانفرنس 29اگست کو گور نر ہائوس لاہور میں ہوگی

یونیورسٹیز میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے سمیت دیگر ایشوزکو حل کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

ہفتہ 24 اگست 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پنجاب بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزکی ایک روزہ کانفرنس 29اگست کو گور نر ہائوس لاہور میں ہوگی۔ ذرائع کا کہناہے کہ یونیورسٹیز میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے سمیت دیگر ایشوزکو حل کرنے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ کانفرنس میں صحت،زراعت، لائیوسٹاک، ایجوکیشن، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں سے متعلقہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی 40 سر کاری اور 26 پرائیوٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے منظور شدہ پنجاب میں قائم چارٹرڈ یونیورسٹیز کے وی سیز کو بھی مدعو کیا گیاہے۔کانفرنس میں صوبائی وزراء ، سیکرٹریز، چیئر مین ہائیر ایجوکیشن سمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی شر یک ہوں گے۔کانفر نس کے دوران یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اپنی اپنی یونیورسٹیز میں تعلیم کے معیار، نئی اسکیموں اور تقرریوں وغیرہ سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے آگاہ کر یں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کانفر نس میں یونیورسٹیز میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں