سبزہ زار میں19سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہفتہ 24 اگست 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سبزہ زار کے علاقے میں19سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سبزہ زار کی رہائشی 19سالہ مریم بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر گھر میں موجود گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ورثا کی جانب سے پوسٹمارٹم سے انکار پر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں