ایشیا پیسفک ممالک کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خلاف اطمینان بخش اقدامات پر پاکستان کی حمایت حکومت کی بڑی کامیابی ہے،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 24 اگست 2019 14:46

ایشیا پیسفک ممالک کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خلاف اطمینان بخش اقدامات پر پاکستان کی حمایت حکومت کی بڑی کامیابی ہے،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے ایشیا پیسفک ممالک نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خلاف اطمینان بخش اقدامات کرنے پر پاکستان کی حمایت کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ ٹل گیا ہے اور سر پر گرے سے بلیک لسٹ میں جانے کی لٹکتی ہوئی تلوار ہٹ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جہاں بھارت جیسے شاطر دشمن سے پالا پڑا ہے وہاں نادان دوست بھی دشمن کا کام آسان کرتے نظر آتے ہیں۔ بھارت پاکستان کو کسی بھی طرح بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتا ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف لغو اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے ایف اے ٹی ایف کو گمراہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کو ایک طرف گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں جانے سے بچنے کے مطلوبہ اقدامات کرنا پڑتے ہیں دوسری طرف بھارت کی لغویات کا توڑ بھی کرنا ہوتا ہے، ایسے میں پوری قوم کو حکومت کے کندھے سے کندھا ملانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے مفادات کے ایجنڈے کے لیے ہر پاکستانی کو یک جہت ہونے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں