پاکستان ریلوے نے 22 اگست تک پسنجر سیکٹر میں پچھلے سال کی نسبت رواں سال 73 کروڑ زیادہ آمدن حاصل کی ،ترجمان

ہفتہ 24 اگست 2019 17:57

لاہور۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) پاکستان ریلوے کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے 22 اگست تک پسنجر سیکٹر میں پچھلے سال انہی دِنوں کی نسبت رواں سال 73 کروڑ زیادہ آمدن حاصل کی ہے۔ اگرچہ کراچی اور سکھر ڈویژن میں بارشوں کی وجہ سے آپریشنل سسٹم میں کافی دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے افسران کی ٹیم چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمد آفتاب اکبر کی سربراہی میں کراچی ڈویژن میں موجود رہی اور آپریشنل مسائل کا بغور جائزہ لیاگیا۔

کراچی ڈویژن میں بارشوں کا پانی یارڈ میں آنے سے ٹریک متاثر ہوامزید یہ کہ سگنلنگ سسٹم بھی متاثر ہوا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر اس مسئلے سے نپٹنے کے لیے منصوبہ بندی کے حوالے سے چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ اور چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمد آفتاب اکبر کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں