سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو افسران کی ترقی کے احکامات جاری

ائیر پورٹس پر مسافروں کی شکایات کے ازالہ کیلئے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کے قیام کی بھی منظوری

ہفتہ 24 اگست 2019 18:21

لاہور۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو افسران کی ترقی کے احکامات جاری ، وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کے قیام کی منظوری بھی دیدی گئی‘ اس حوالے سے سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ منیجر ظفر اعتماد کو ترقی دے کر ڈائریکٹر آپریشن تعینات کردیا گیا‘ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر عمران خان کو کراچی ایئرپورٹ پر چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیا گیا، ڈائریکٹر ایچ آر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی منظوری کے بعد افسران کی ترقیوں کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر مسافروں کی شکایات کے ازالہ کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم اقدام کیا ہے جس کے تحت وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کے قیام کی منظوری بھی دیدی۔

(جاری ہے)

مختلف ایئرپورٹس پر مسافر بلا تاخیر اپنی شکایات سی اے اے کے اعلیٰ حکام تک پہنچا سکیں گے‘عوام وزیر اعظم کی قائم کردہ سٹیزن پورٹل پر براہ راست اپنی شکایتیں درج کراسکتے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سٹیزن پورٹل اپنی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کردیا گیا، مسافروں کی شکایت کے ازالے کیلئے ڈی جی سی اے اے براہ راست نگرانی کریں گے‘سی اے اے کے مطابق اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کی جو بھی شکایتیں ہوں گی ان کا فوری ازالہ کیا جائے گا، شکایتوں کے ازالے کے حوالے سے کوئی بھی افسر غفلت کا مرتب پایا گیا تو اس کیخلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی‘علاوہ ازیں ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں