جنرل ہسپتال کی نرس17 ماہ کی سروس کے بعد چل بسیں،مرحومہ کے والد کو ماہانہ تنخواہ دینے کی منظوری

ہفتہ 24 اگست 2019 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے دوران ملازمت وفات پا جانے والی لاہور جنرل ہسپتال کی سٹاف نرس کے والد کو اس کی ریٹائرمنٹ تک تنخواہ معمول کے مطابق ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحومہ نرس نومبر2016 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہونے کے بعد 3 دسمبر 2016 کو ایل جی ایچ سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا لیکن صرف 17 ماہ تک خدمات سر انجام دینے کے بعد 20 اپریل 2018 کو طبیعت خراب ہونے کے بعد چل بسیں ،مرحومہ شانزے الفرڈ کی سروس اکتوبر 2054 کو اختتام پذیر ہونا تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں