خواجہ سرائوں کاکشمیریوں کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 24 اگست 2019 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) خواجہ سرائوں نے کشمیریوں کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ خواجہ سرائوں کی تنظیم ’’روح خالدہ‘‘ کے زیر اہتمام کیا گیا جس کی قیادت نیلی رانا اور عاشی بٹ نے کی۔

(جاری ہے)

نیلی رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو دبانے میں بری طرح ناکام ہو گیا،عالمی میڈیانے بھارت کو مکرو چہرہ بے نقاب کردیا ہے،مودی نے خود کو ہٹلر ثابت کیا ہے،گجرات میں اس کی سیاہ کاریاں ایک تاریخ ہیں لیکن اب کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام مودی نفرت انگیز اور مسلم کش سوچ کا عکاس ہے۔

احتجاجی مظاہرے خواجہ سراؤں نے کشمیر بننے گا پاکستان کے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں