واسا کی جانب سے بابوصابو کے مقام پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مختص زمین پر شجر کاری مہم کا آغاز

بابو صابو کے مقام پر10ہزار پودے لگائے جائیں گے ،دیکھ بھال بھی کی جائے ‘ایم ڈی سید زاہد عزیز

ہفتہ 24 اگست 2019 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) واسا لاہور نے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق شجر کاری مہم کا آغاز بابوصابو کے مقام پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مختص زمین سے کیا۔ بابو صابو کے مقام پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ درخت لگائو اور جنت میں گھر بنائو عہد پر کام کرتے ہوئے شہر میں 10ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

واسا کے تقریباً 6سے 7ہزار ملازمین اگر 2پودوں کی آبیاری کریں گے تو بات کہاں چلی جائیگی۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیدزاہدعزیز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجر لگائو شہرفضائی آلودگی سے بچائو ، آئیں اس عہد پر عملی طور پر کام کریں ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے اس موقع پر واسا کے عملہ کو ہدایت کی کہ پودے لگانا کافی نہیں بلکہ اس کی نشوونما بھی اتنی ہی ضروری ہے جیسے اپنے بچوں پرورش کرنا۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ بابو صابو کے مقام پر10ہزار پودے لگائے جائیں گے اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ان کی دیکھ بھال اور آبیاری بھی کریں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ اس جگہ کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے کہ یہاں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جاناہے اور یہاں زیادہ سے زیادہ درختوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پودے ماحولیاتی تبدیلی میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں اس لئے واسا کے تمام افسران اپنے دفاتر اور واسا کی ڈرینوں کی گردونواح زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیںتاکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کم سے کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لگائے گئے پودوں کی نشوونما اور دیکھ بھال ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے عملہ کی ذمہ داری ہے۔تقریب کے اختتام پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی کے عہدیداروں ، وائس چئیرمین واسا ، ایم ڈی واسا، ، ڈی ایم ڈی (آپریشن) ، ڈی ایم ڈی (انجنئیرنگ)اور ڈی ایم ڈی (ایف اے اینڈ آر) اور واسا کے دیگر افسران نے ایک سو پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغازکیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں