محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کاانوکھا کارنامہ

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ کے بجائے لیگی دور کے سابق وزیر ،مرحوم ڈاکٹر فیصل مسعودکو بھی شرکت کی دعوت دیدی گئی

ہفتہ 24 اگست 2019 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ کے بجائے لیگی دور کے سابق وزیر کو مدعو کر لیا ،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے محکمے کی جانب سے ایک مرحوم ڈاکٹر کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سید رضا علی گیلانی (ن)لیگ کے دور میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن تھے جبکہ دعوت نامے کے ناموں کی فہرست میں شامل پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کا انتقال چند روز قبل ہی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے اجلاس 27 اگست کو سول سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس کے دعوت نامے میں 53 عہدیداروں کے نام شامل ہیں۔اجلاس میں شرکت کے لیے وزراء، سیکرٹریز ، اداروں کے چیئرمین اور چیف آپریٹنگ افسران کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ صوبے میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے یہ اہم اجلاس وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے طلب کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں