ایک ہی سا ل میں کپتان کی حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں‘ سلیم ر ضا

تحریک انصا ف کی حکومت آ ج اتنا ہی ظلم کرے جتنا کل بردا شت کر سکے

ہفتہ 24 اگست 2019 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے لو گو ں کوگھر دینے کا وعدہ کر کے لو گو ں سے گھر چھین لیے ،کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کے بل جلانے والے کپتان نے بجلی ہی نہیں تمام گھر یلو ں اشیا ء کی قیمتو ں میں اضا فہ کرکے غر یب آ دمی سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے ،کپتان کی حکومت نے ایک ہی سا ل میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے یکجہتی کیمپ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت کے پا س صر ف مخا لفین کو دبانے کے علاوہ کو ئی ایجنڈا نہیں ،ناکام خارجہ پا لیسی کے باعث آ ج دنیا میں پاکستان تنہا کھڑا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کو دیوار سے لگانے کی کو شش کی جا رہی ہے ،تحریک انصا ف کی حکومت آ ج اتنا ہی ظلم کرے جتنا کل بردا شت کر سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں