بھارت قتل و غارت سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتا،ڈاکٹرارشدچودھری

نہتے کشمیریوں پر بھارت انسانیت سوز ظلم کر رہا ہے ، مظلوموں کی قربانیاں رنگ لائینگی،سینئرصحافی کی گفتگو

ہفتہ 24 اگست 2019 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں، انشا اللہ کشمیر جلد آزاد ہو گا،ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی ڈاکٹرارشدچودھری نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ دنیا کشمیر میں ہو نے والی سنگین انسانی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارت کی ا فواج انسانیت سوز ظلم کر رہی ہیں ، ڈاکٹرارشدچودھری نے مزیدکہا کہ کشمیر کے مظلوموں کی عظیم قربانیاں رنگ لائینگی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و بربریت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ اتحاد و یکجہتی پر یقین رکھتی ہے۔ بھارت کشمیر میں قتل و غارت سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتا۔ کشمیرمیں آزادی کا سورج جلدطلوع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں