یوٹیلٹی سٹورز پر گھی ، کوکنگ آئل اور چائے کی قیمتوں میں 18روپے تک اضافہ

اتوار 25 اگست 2019 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) یوٹیلٹی سٹورز پر گھی ، کوکنگ آئل اور چائے کی قیمتوں میں 18روپے تک اضافہ کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 10روپے، ایک کلو گھی کی قیمت15روپے جبکہ چائے کے پتی کے 950 گرام کے پیکٹ کی قیمت میں18روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ایک لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت218روپے سے بڑھ کر 228روپے، ایک کلو گھی کی قیمت 205روپے سے بڑھ کر 215روپے جبکہ چائے کی پتی کے 950گرام کے پیکٹ کی قیمت 840روپے سے 858روپے ہو گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں