کشمیر مسئلہ پر عمران خان نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ، لیاقت بلوچ
ریاست مدینہ کے نظام کا نعرہ لگایا لیکن ان کے اس دعوے کے ساتھ خود ان کی اپنی پارٹی بھی نہیں ، عملاً ہر آنے والا دن اقتصادی ، تہذیبی ، ثقافتی اور قومی وحدت کو مزید بحرانوں میں دھکیل رہاہے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، سرمایہ کاری ، افراط زر غرض ہر میدان میں حکومت نااہل ثابت ہوئی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان
اتوار 25 اگست 2019 00:08
(جاری ہے)
بدقسمتی سے عمران خان نے ابھی مسئلہ کشمیر پر جامع اور قومی پالیسی نہیں دی ، بس اعلانات اور میڈیا ضرورت کو ہی پورا کیا جارہاہے ۔
کشمیری حق پر ہیں انہیں حق خود ارادیت مل کر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مدینہ منورہ کے احباب ، پاکستانی کمیونٹی اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے طلبہ کے ساتھ نشستوں میں خطاب اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملت اسلامیہ کی اصل طاقت عقیدہ توحید ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت اور قرآن کریم کے احکامات کی پابندی ہے ۔ بیرون ملک پاکستانی اسلامی جمہوری اور نظریاتی مملکت پاکستان کے سفیر ہیں ۔ علم ، تدبر ، اخلاق ، مقامی قوانین کی پابندی اور پاک سعودی تعلقات کو عوامی سطح پر مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے سعودیہ میں مقیم پاکستانی قومی کردار ادا کر یں ۔ پاکستان مشکل اور آزمائش سے گزر رہاہے ۔ نااہل ، کرپٹ اور غیر ذمہ دار قیادت اور پارٹیوں کا دور تیزی سے گزر رہاہے ۔ ایسی قیادت اور جماعت ہی استحکام اور ترقی لاسکتی ہے جو اپنے ساتھ وژن ، ٹیم ، دیانت اور عملدرآمد کا جذبہ و عزم رکھتی ہو۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کو صاف ستھرا نظام دینے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ