مسلم حکمرانو ں سے دنیا ڈر تی تھی اب حکمران دنیا سے ڈر تے ہیں‘مجاہد عبدالر سو ل

امت کا بڑا سیا سی مر کز مسجد ہے دنیا کے فیصلے جب تک مسجد میں ہو تے رہے دنیا بھر میں امن اور سکون رہا

اتوار 25 اگست 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ امت مسلمہ کا سب سے بڑا سیا سی مر کز مسجد ہے دنیا بھر کے فیصلے جب تک مسجد میں ہو تے رہے دنیا بھر میں امن اور سکون رہا جب اغیار کے اشارو ں پر امت نے مسجد کو چھوڑا اسی و قت سے ذلت و رسوائی امت کا مقدر بن گئی آ ج مساجد کی طر ف دو بارہ پلٹنے کی ضرو ر ت ہے جتنا مسجد سے مسلمان کار شتہ مضبو ط ہو گا اسی قدردین اور دنیا کے معاملا ت بہتر اور خیر و برکت سے لبریز ہو نگے۔

ان خیالا ت کااظہار انہو ںنے شاہدرہ ٹائو ن بیگم باغ دھیڑ میں جامع مسجد مریم کی افتتاحی تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع پر مفتی حا فظ رمضا ن صدر سنی تحریک شاہدرہ‘مفتی جمیل احمد مر تضا ئی ‘ صاحبزادہ عتیق احمد نقشبندی اور مفتی اعجازاحمد قادری نے بھی خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ مسلمان ہر ادارے میں اس کے نظم و نسق کا خیا ل رکھتا ہے مگر مسجد کے نظم و ضبط اور تقا ضو ں کو ملحو ظ خا طر نہیں رکھتا مسجد کی کمزور ملک اور سلطنت کی کمزوری ہو تی ہے مصلحہ رسو ل اللہ ؐ پر کھڑے ہو نے والے حکمرانو ں سے دنیا کی قو تیں کانپتی اور لڑکھڑاتی تھیںاس کے برعکس آ ج کے حکمران دنیا سے خو ف زدہ ہیںاور پوری امت کو ذ لیل وخوار کرا رہے ہیںہمیں قومی اور عالمی سطحی پر مسجد کی فضیلت اوراہمیت کواجا گر کرنا ہے کیو نکہ مسجد سے پیار کرنے والو ں پراللہ کی رحمت کا سا یہ ہو تا ہے اورانہیں فیصلے کرنے کے وقت اللہ کی خصو صی مدد حا صل ہو تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں