ڈی سی او ریلوے لاہور نے مفت خوروں کے خلاف کمر کس لی،بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں موقع پر 14 ہزار 2 سو روپے وصول کیے

اتوار 25 اگست 2019 16:15

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) ڈویثرنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور حامد فاروق قریشی نے اپنے اسپیشل گروپ آف ٹکٹ ایگزامینرز کے ہمراہ مسافر ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارکر 22 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او نے لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریلکار)(101-اپ) جبکہ راولپنڈی سے روانہ ہو کر لاہور آنے والی ریل کار (104-ڈاون) ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارکر 22 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں مبلغ 14 ہزار دو سو روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیے ہیں، دوران چیکنگ لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار سے سترہ جبکہ راولپنڈی سے لاہور آنے والی ریل کار سے پانچ بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے گئے۔

ڈی سی او ریلوے کا کہا ہے کہ عادی بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی کیلئے ان کیخلاف کریک ڈاون جاری رکھیں گے۔ یاد رہے ڈی سی او ریلوے نے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری اور چیف کمرشل مینجر پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز عمران حیات کی ہدایت پر بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی کیلئے ان کے خلاف اچانک چھاپوں کو مزید تیز کردیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں