مولانا فضل الر حما ن حکومت پر الز ام تراشی کرنا بند کریں، سیاسی یتیم قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے،اعجازاحمد چوہدری

اتوار 25 اگست 2019 16:15

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ مولانا فضل الر حما ن حکومت پر الز ام تراشی کرنا بند کریں،فضل الرحمان کو کشمیر ایشو پر سیاست کرتے ہوئے شرم آنی چائیے ،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو جس اندازمیں عالمی سطح پرلڑا اس کی ملکی تاریخ میں مثا ل نہیں ملتی،فضل الر حما ن جیسے سیاسی یتیم قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے،حکومت کی کردار کشی سے پہلے فضل الرحمان اپنے گربیان میں جھانکیں۔

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کی پشت پرتیارکھڑی ہے، کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین نے قوم کے مال پر عیاشیاں کرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فضل الرحمان پی ٹی آئی حکومت کو نہیں بلکہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں،فضل الر حما ن کاغیر سنجیدہ و غیر ذمہ دارانہ طرز سیاست کشمیریو ںسے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہوتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ، مولانافضل الرحمان اپنی سیاست چمکانے کے لیے گھناؤنا کھیل کھیل ر ہے ہیں ، بھارت نے کشمیر پر جبراور تشدد کا بازار گرم کرر رکھا مگر غیور کشمیریوں کی آزادی کی آوازکونہیں دبایاجاسکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق کرپٹ حکمرانوں سے قومی کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جارہا ہے۔ قومی اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شورشرابہ اورالز ام تراشی کر کے کرپٹ عنا صر اپنی کرپشن پرپردا نہیں ڈال سکتے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں