اس عید الضحیٰ پر الخدمت فاوٴنڈیشن نے 97ہزار مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا، محمدعبدالشکور،صدر الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان

پاکستان بھر سمیت روہنگیا اور شامی مہاجرین کیمپس میں مجموعی طور پر 2823 بڑے چھوٹے جانوروں کی قربانی کی گئی۔ الخدمت کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت اس سال قربانی فی سبیل اللہ کے مجموعی اعداد و شمار جاری کردیئے گئے

پیر 26 اگست 2019 11:49

اس عید الضحیٰ پر الخدمت فاوٴنڈیشن نے 97ہزار مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا، محمدعبدالشکور،صدر الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اگست2019ء) الخدمت فاوٴنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ملک بھر میں کی جانے والی قربانی فی سبیل اللہ کے مجموعی اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق الخدمت فاوٴنڈیشن نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور کراچی سمیت روہنگیا اور شامی مہاجرین کیمپس میں قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا جس کے تحت 2823 جانورقربان کئے گئے۔

جن میں 1765بڑے اور1058چھوٹے جانوروں کی قربانی کی گئی جس سے مجموعی طور پر 97 ہزار مستحق خاندان مستفید ہوئے۔الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن ہر سال قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد مستحق اور نادار طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے وہ افراد جن کو دو وقت کی روٹی بھی بمشکل میسرآتی ہے انھیں بھی قربانی کا گوشت نصیب ہوجاتا ہے۔

الخدمت قربانی کا اہتمام جدید ترین سلاٹر ہاوٴسز میں کرتی ہے جہاں سے اس گوشت کو حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظررکھتے ہوئے پیک کرکے دور دراز پسماندہ علاقوں تک چلر ٹرکوں کے ذریعے پہنچایا جاتاہے تاکہ اس کی تازگی اور غذائیت برقرار رہے۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کیمپوں جبکہ ترک بارڈر پرقائم شامی مہاجرین کیمپوں میں بھی گزشتہ سال سے قربانی فی سبیل اللہ کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ اپنے ان مجبور اور بے گھر بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں