حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عصری تقاضوں کے مطابق حکمت عملی مرتب کریں‘عزیز الرحمن چن

پیر 26 اگست 2019 13:26

حکمران  ہوش کے ناخن لیں اور عصری تقاضوں کے مطابق حکمت عملی مرتب کریں‘عزیز الرحمن چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء صرف نعرے بازی تک محدود ہیں،ان کی کارکردگی صفر ہے ، کسی ایک محکمہ میں بھی بہتری نہیں آسکی ہے ، سرکاری محکموں میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے جس سے عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے مالیاتی ادارے پاکستان میںمزید معاشی بدحالی کا نقشہ کھینج رہے ہیں معاشی بدحالی کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے ،حکمرانوں کی جھوٹے دعوئوں اور اعلانات کی وجہ سے ملک بھر میں غیر یقینی کی فضا جنم لے چکی ہے ، معاشی بدحالی میں مزید اضافہ سے صور ت حال بہت خوفناک ہوجائے گی ، جس سے نہ صرف بے روزگاری میں غیر معمولی اضافہ ہوگا بلکہ جرائم کی شرح بھی بڑھے گی ، ان حالات میں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عصری تقاضوں کے مطابق حکمت عملی مرتب کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں