ایئرپورٹ پراندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ ،متعد پروازیں تاخیر کاشکار

پیر 26 اگست 2019 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ جبکہ متعد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی کوالمپور جانے والی پرواز 896اور آنے والی پرواز 897،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386اور آنے والی پرواز 385،چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305اور آنے والی پرواز 304،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی اسلام اباد سے آنے والی پرواز 654اورپی ائی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653شامل ہے جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ کیا جاسکا۔کراچی اور دوسرے شہروں اور لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکارہوئیں ۔ تاخیر کاشکار ہونے والی ٹرینوں میں کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس ،،پاک بزنس ایکسپریس ،ملتان سے لاہور آنے والی موسی پاک ،شاہ حسین ،اکبر ایکسپریس ،عوام ایکسپریس ،علامہ اقبال ایکسپریس ،ملت ایکسپریس ،پاکستان ایکسپریس ،سرسید ایکسپریس ،گرین لائن ، تیزگام اورجعفر ایکسپریس شامل ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں