’’ نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پراجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ خوش آئند ہے، سردار محمد آصف نکئی

بدھ 11 ستمبر 2019 17:44

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیربرائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے حافظ آبادمیں ’’ نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پراجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے پہلے منصوبے کے آغازکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انفراسٹرکچر کی تعمیرو توسیع کے ذریعے صوبے کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

آصف نکئی نے کہا کہ ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں 15 ارب روپے کی لاگت سے 1236 کلومیٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی اور حافظ آباد سے پراجیکٹ کا آغاز اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پراجیکٹ کے تحت حافظ آباد میں سڑکو ں کی تعمیر کے 4 پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے،29 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر پر 32 کروڑ 37 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہیہ پروگرام 5 سال تک جاری رہے گا جس کے دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020ء میں ہو گا اور 31 دسمبر تک مکمل ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں