نویں اوردسویں محرم الحرام کو شہر بھر کے جلسوں اور مجالس کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے،سی ٹی او

بدھ 11 ستمبر 2019 23:53

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس کے دوران ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے، جس سے شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا،نویں اوردسویں محرم الحرام کو شہر بھر کے جلسوں اور مجالس کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے،سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی سرپرستی میں مجموعی طور پردو ڈویژنل افسران،11ڈی ایس پیز،140انسپکٹرز اور دو ہزار سے زائد وارڈنز نے ٹریفک فرائض سرانجام دیئے جبکہ تمام دفتری سٹاف بھی شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل راستوں پر ٹریفک چلاتا رہا۔

ذولجناح پروسشن گزرنے کے ساتھ ساتھ تمام ٹریفک ڈائیورشنزکو کھول دیا جا تا رہا۔دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

بہترین انتظامات پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ’’ٹیم مبین شہید‘‘کو شاباش دی۔سی ٹی او کا کہناتھاکہ کانسٹیبل سے لیکر سینئر افسران تک شہریوں کی سہولت کیلئے سڑکوں پرموجود رہے،ٹریفک پولیس نے مذہبی جوش و جذبہ سے فرائض سرانجام دیئے،بہترین اقدامات کے باعث شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا،علاوہ ازیںسی ٹی او نے بہترین کارکردگی پر متعدد وارڈنز میں نقد انعام تقسیم کئے، جبکہ ٹریفک پلان کو یقینی بنانے پر زائرین،عزاداروں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں