صلاح الدین کیس کی تفتیش رحیم یار خان سے لاہورمنتقل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 00:40

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) رحیم یار خان پولیس کی حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کی تفتیش تبدیل کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کیس کی تفتیش رحیم یار خان سے تبدیل کرکے سینئر افسر سے کرانے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو مقدمہ کا تفتیشی آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔تبدیلی تفتیش کا حکم ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ذوالفقار حمید معاونت کیلئے اپنی مرضی کے پولیس آفیسر بھی مقرر کر سکتے ہیں ،یاد رہے کہ ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید لاہور میں ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں