نیا بلدیاتی نظام انقلاب برپا کرے گا‘سعدیہ سہیل رانا

اداروں کو مضبوط بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘رکن اسمبلی

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:13

نیا بلدیاتی نظام انقلاب برپا کرے گا‘سعدیہ سہیل رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں ہیں ان اداروں کو مضبوط بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نیا بلدیاتی نظام انقلاب برپا کرے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی بدیانتی کی وجہ سے بلدیاتی نظام کو بری طرح تباہ کیا گیا پاکستان میں سب سے زیادہ تجربات بلدیاتی اداروں پر ہی کئے گئے ہیں۔ طویل دورانیے کے لیے یہ ادارے معطل بھی رہے ہیں جبکہ ان کی بحالی کے زمانے میں سیاسی مداخلت نے انہیں کامیابی سے چلنے نہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایت کا نظام 102 ممالک میں بڑی کامیابی سے چل رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں