لاہور،دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنے والے 02ڈاکو گرفتار

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) اقبال ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنے والے 02ڈاکوئوں کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل ہنڈا125 اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔گرفتارہونے ولے ملزمان میں حنان عرف عثمانی اور اعزاز مقبول شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزمان خانیوال کے رہائشی ہیں جو لاہور میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کے بعد واپس خانیوال چلے جاتے تھے۔ملزمان کے خلاف شہرکے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں