پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدراعجازاحمدچوہدری کا فہیم چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 12 ستمبر 2019 19:58

لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء فہیم چوہدری کے والد کی وفات پر صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

(جاری ہے)

فہیم چوہدری کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹائون میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید،عفیف صدیقی، علیم چوہدری ، احمد وسیم ،زبیرنیازی، چوہدری اکرام ، ذیشان صدیقی ،عرفان عباسی ، راجہ عابد یونس ،عرفا ن حسن ایڈووکیٹ ، سعد بن علیم ، میاں شکیل ، وقار خان ، ڈاکٹر عاطف الدین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں