اساتذہ وطلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 19:58

لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) دارِ ارقم سکول شادمان کے طلبا و طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ اور الفرید ایلیمنٹری سکول مین بازار شاہ پور کانجراہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒکا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول گھوڑے شاہ روڈ، نالج ہائوس سکول سسٹم باغبانپورہ ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی جوہر ٹائون، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھابڑہ اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوپال نگر نصیر آباد کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان، ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد451تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں