صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا کی پنجاب سیکرٹریٹ میں کھلی کچہر ی

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:59

لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء)صوبائی وزیرزکوة و عشر شوکت علی لالیکا نے جمعرات کے روزپنجاب سیکرٹریٹ میں کھلی کچہر ی لگائی ، اس موقع پر انہوں نے عوام اور کارکنوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے، واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے صوبائی وزیرشوکت علی لالیکا ہر جمعرات کو کھلی کچہری لگا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں