ہٹ دھرمی میں ہند و ستانی سب سے آگے نکل گئے،بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چرالیا، تو جہ دلانے پر غصے میں آ گئے

اتوار 15 ستمبر 2019 16:35

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ہٹ دھرمی میں ہند و ستانی سب سے آگے نکل گئے،بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چوری کرلیا، تو جہ دلانے پر غصے میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطا بق بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چوری کرلیا اور پھرجھوٹ بولا کہ انہوں نے فرحان سعید کا گانا پہلے نہیں سنا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان سعید نے لکھا کہ ’سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہیریا‘ کسی نے مجھے بھیجا ہے، جو میرے گانے ’روئیاں‘ سے کاپی کیا گیا ہے۔فرحان سعید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ گانا کاپی کرنا تھا تو پوچھ لیتے، نہیں تو کم سے کم کاپی ٹھیک کرتے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے کہ دوسروں کا کام چوری کر کے خود کو فنکار کہلانے کی ہمت ان میں کہاں سے آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

سلیم مرچنٹ نے جواب میں لکھاکہ انہوں نے ہیریا گانے سے پہلے فرحان سعید کا گانا نہیں سنا تھا۔فرحان سعید نے دوبارہ لکھا کہ عجیب بات ہے کہ دونوں گانوں کے بول لکھنے والا شاعر ایک ہی ہے پھر بھی آپ کو خبر نہ ہوئی، فرحان سعید نے ساتھ ہی نیک خواہش کا اظہار بھی کردیا۔سلیم مرچنٹ غصے میں آ گئے کہا کہ شاعر سے آپ کیوں نہیں پوچھتے لیکن سچ ہے کہ میں آپ کا گانا پہلے نہیں سنا تھا، میوزک ملتا جلتا ہے تو اس میں تبدیلی کرلوں گا۔

حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی حکومت اور عوام سب لوگوں پر ایک جملہ فٹ بیٹھتا ہے کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔ان کی حکومت بھی ایسے ہی کام کرتی ہے اور عوام بھی اپنے حکمرانوں کی طرح ہٹ دھرمی،مکاری اور جھوٹ فریب سے باز نہیں آتے۔انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اسی طرح کی جھوٹ، فریب اور مصالہ لگی کہانیاں فلمائی اور بیچی جاتی ہیں۔ان فلموں کا میوزک بھی ہمیشہ ہی کہیں نہ کہیں پہلے سے گائے گئے گانوں کا چربہ ہی ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں