قصور اور فیروزپور روڈ کے تاجروں کا پیاف فائونڈرز الائنس کا مکمل حمایت کا اعلان

اتوار 15 ستمبر 2019 16:35

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) پیاف فائونذرز الائنس کے قائدین نے کہا ہے کہ وہ موجودہ الیکشن میں پیاف فائونذرز الائنس کے ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس امیدواران کو ووٹ دے کرکلین سویپ کامیابی دلائیں تاکہ لاہور چیمبر میں خدمت کے اعلیٰ معیار کے مذُید زیر تکمیل منصوبے خوش اسلوبی سے مکمل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر ایگزیکٹو کمیٹی میں الائنس کی16 سیٹیں پہلے سے موجود رہیں گی، بقایا سیٹوں پر الا ئنس کی کامیابی سے چیمبر میں ہم آہنگی کا ماحول برقرار رہے گا ۔

دریں اثنا فیروز پور روڈ ویلفیئر آرگنائزیشن سے چیئرمین میاں عبد الرزاق، ادیب اقبال، شیخ فروہ کے نو منتخب چیئرمین ملک ریاض وائس چیئرمین اسد چوہدری دیگر نے پیاف فائونڈرز الائنس کے عہدیداران اور امیدواران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائدین نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس نے ہمیشہ ہماری آواز کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچایا ہے۔

ہم اس کی فتح کے لیے جان لڑا دیں گے۔ پیاف فائونڈرز الائنس کے چئیرمین میاں انجم نثار نے کہا کہ انشاء اللہ اگلا سال لاہور چیمبر کی تاریخ کا سنہرا سال ہو گا جس میں تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی ایجنڈا ترتیب دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پیاف فائونڈر الائنس ہی لاہور کی تاجر برادری کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے۔سینئر راہنما شیخ محمد آصف نے تمام بزنس مین کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 24ستمبر صنعتکاروں اور تاجروں کی فتح کا دن ہوگا۔

قصور کی تاجر برادری نے ہمیشہ کی طرح متحد و یک جان ہو کر پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف چوہدری خادم حسین عرفان اقبال شیخ میاں وقار احمد، شیخ محمد ابراہیم، شیخ انیس ارشد اور امیدواران کا بروز اتوار بھرپور استقبال کیا اور قصور کے مقامی ہال میں ایک عظیم الشان جلسہ میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ قصور کے تاجر راہنمائوں میں محمد نعیم صفدر، سعد وسیم، چوہدری ذوالفقار، علی بھولا، منیر احمد، یعقوب حسین،حاجی محمد عامر شیخ، شیخ اعجاز احمد ، نوید اشرف بھٹی، حاجی غلام قادر صابر، محمد اکرم مغل،حاجی ذیشان الٰہی، حاجی مقصود احمد، چوہدری زاہد حسین و دیگر نے پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین اور امیدواران کا پر وقار استقبال کیاتاجروں کے ساتھ امیدواران کو یقین دہانی کرا ئی کہ سابقہ برسوں کی طرح قصور کے تمام ووٹر پیاف فائونذرز الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں