لاہور چیمبر کے الیکشن میں پاکستان بزنسمین فرنٹ کی کامیابی یقینی ہے،بابر علی خان

اتوار 15 ستمبر 2019 16:35

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ، ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ کے صدر بابر علی خان ، چیئرمین شبیر لبھا ، سینئر وائس چیئرمین امین مظہر بٹ اور جنرل سیکرٹری آصف محمود بٹ نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات 2019-20 میں پاکستان بزنسمین فرنٹ کی کامیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، لاہور بھرکی مارکیٹوں میں دوستوں ، ووٹروں اور سپورٹروں کے ساتھ رابطہ مہم زور و شورسے جاری ہے ، انشا اللہ لاہور چیمبر کے نتخابات میں ہمارا گروپ پاکستان بزنسمین فرنٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

بابر علی خان نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے پچھلے کئی سالوں سے لاہور چیمبر آف کامرس میں ا پنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے اور سیاہ سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چیمبر کی سطح پر انڈسٹری کے مسائل حل کروائے جاتے ہیں جبکہ چھوٹے تاجروں کیلئے کچھ نہیں کیا جاتا جبکہ ہزاروں ممبران سے کروڑوں روپے کے فنڈز وصول کئے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا گروپ بزنسمین فرنٹ لاہور چیمبر کا الیکشن جیت کر عام تاجروں اور کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر ان کی عزت نفس کا خاص خیال رکھے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں