قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے روز خیبرپختوانخواہ کے اوپنر محمد نعیم کی سنچری جبکہ سندھ کے سیف اللہ بنگش کی نصف سنچری

اتوار ستمبر 23:45

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے روز سدرن پنجاب نے 4 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا تو میزبان ٹیم کے اسپنر احمد صفی عبداللہ نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر ذیشان اشرف سمیت 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے تاہم کپتان نوید یاسین نے 57 رنز اسکور کیے۔

سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 173 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ احمد صفی عبداللہ نے 77 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

دن کے اختتام تک دوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 25 رنز بنائے۔کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ناردرن اور خیبرپختوانخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 26 رنزسے اننگز کا آغاز کیا۔

اوپنر محمد نعیم کی سنچری کے باوجود خیبرپختوانخوا کی پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد نعیم نے 16 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے۔ مہران ابراہیم نے 47 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں سمیت ناردرن کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کھیل کے تیسرے روز ناردرن کرکٹ ٹیم 17 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments