انسداد ڈینگی مہم میںکسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، سیّد رفاقت علی گیلانی

پیر 16 ستمبر 2019 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سیاسی معاون برائے اوقاف سیّد رفاقت علی گیلانی نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میںکسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرزخود انسداد ڈینگی مہم کو مانیٹر کریں اور مہم کومزید موثر انداز میں آگے بڑھائیں۔ڈینگی کے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت کے حکام اورانتظامی افسران فیلڈ میں ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔

انہوںنے انسداد ڈینگی ٹیموںکی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران تمام شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمدکریں۔ ڈینگی کا خاتمہ دفاتر میں بیٹھ کر نہیں بلکہ فیلڈ میں عملی اقدامات کرنے سے ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاغذی کارروائی کی بجائے عملی اقدامات کر کے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں ۔

ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے اور ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کوبہترین طبی سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیںتاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں