ملکی و غیر ملکی میڈیا کا دربار کرتار پور کا دورہ ،متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی میڈیا کوبریفنگ

با گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات 5نومبر سے 15نومبر تک جاری رہیں گی ،10ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے جائیں گے، بورڈ حکام

پیر 16 ستمبر 2019 21:49

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وزارت اطلاعات و نشریات اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی وساطت سے ملکی و غیر ملکی میڈیا نے دربار کرتار پور نارووال کا دورہ کیا، اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے میڈیا کوبریفنگ دی، متروکہ وقف املاک بورڈ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال ماہ نومبر کوبابا گورونانک دیو جی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ،جنم دن کی تقریبات 5نومبر سے 15نومبر تک جاری رہیں گی ، 12نومبر کو گورونا نک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی،تقریبات کا سلسلہ پورا مہینہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر جاری رہے گا، جس کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کریں گے،پاک بھارت پروٹوکول کے تحت 3000 سکھ یاتریوں کی بجائے 10ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے جائیں گے، ماہ نومبر میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کرتار پور راہداری کھلوانے کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں، تقریبا90 فی صد سول ورک مکمل ہو چکا ہے، حکومت پاکستان اورمتروکہ وقف املاک بورڈتقریبات کے حوالے سے بہترین ، تاریخی انتظامات اور اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہیں، گورو نانک دیو جی کا 550واں جنم دن بہت تاریخی اہمیت کا حامل ہے، تقریبات کے سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں گے،کرتار پور راہداری دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام ہے ،ہم وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے عین مطابق بہترین انتظامات کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے معذرو اور بزرگ یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں