بین المسالک میلاد مصطفیؐ کانفرنس 17نومبر کو منعقدکرنے کا فیصلہ

پیر 16 ستمبر 2019 21:49

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) کل مسالک علماء بورڈ کا ملک میں قیام امن و اتحاد امت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے 17نومبرکو مینار پاکستان لاہور میں بین المسالک میلاد مصطفیؐ کانفرنس منعقدکرانے کافیصلہ۔کل مسالک علماء بورڈ کا اہم اجلاس جامع مسجد کبری نیوسمن آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں مولانا محمد عاصم مخدوم ، علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ ، مولانا محمد زبیرعابد، علامہ حافظ کاظم رضاء نقوی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی ، علامہ سید نو بہار شاہ ،مولانا محمد افضل حیدری، سید اویس الرحمن گیلانی، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی ، علامہ قاسم علی قاسمی ودیگرعلماء نے شرکت کی۔

اجلاس میں حضرت علی بن عثمان المعروف داتاگنج بخش رحمتہ اللہ کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے 4دینی ، روحانی، علمی مقامات پر سیمینار منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ہمارا مشن اتحاد امت اور فرقہ واریت کا خاتمہ اور بکھری ہوئی امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔ مینارپاکستان لاہورمیں ہونے والی والی بین المسالک میلاد مصطفیؐ کانفرنس اتحاد امت کیلئے معاون اور مدد گار ثابت ہوگی۔کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء و شیوخ کو دعوت دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں