ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ننکانہ صاحب میں قبضہ گروپوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 8ایکڑ 6کنال زمین واگذار کرالی

پیر 16 ستمبر 2019 23:52

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور کے حکم پر قبضہ گروپوں کیخلاف بڑی کارروائی عمل میںلائی گئی، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب سونیا کلیم کی زیر نگرانی ٹیم نے کروڑوں روپے مالیت کی 8ایکڑ 6کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگذار کرالی ہے،اس آپریشن میں پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران و عملے نے حصہ لیا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والے قومی مجرم ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں