پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا میابی کے ساتھ مکمل ہو گیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی کامیاب حج آپریشن پر کارکنوں کو مبارکباد

پیر 16 ستمبر 2019 23:54

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا میابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ اس سلسلے میں آخری پرواز 15 ستمبر کو لاہور پہنچی۔ اس سال مجموعی طور پر 82,000 سے زائد حجاج کرام کو حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت نصیب ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد زائد رہی۔ پی آئی اے نے آٹھ شہروں سے حج آپریشن شروع کیا جن میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل تھے ۔

سکھر اور رحیم یار خان سے بھی حجاج کو براستہ کراچی اور لاہور پروازوں کی سہولت دی گئی۔ حج آپریشن مکمل طور پر پی آئی اے کے اپنے بوئنگ 777 اور A320 طیاروں سے 290 پروازوں کے زریعے کیا گیا جن کی بروقت روانگی کا تناسب تقریبا " 90 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کامیاب حج آپریشن کی تکمیل پر پی آئی اے کے تمام شعبہ جات اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان میں بالخصوص فلایئٹ آپریشن، پسینجر سروسز، ٹی جی ایس، فلایئٹ سروسز،آئی ٹی،فنانس،مارکیٹنگ اور انجنیئرنگ شامل ہیں۔پی آئی اے نے سعودی عرب سے کراچی 21,100 لاہور 16700، اسلام آباد 15000، ملتان 4750، سیالکوٹ 4400، فیصل آباد 1750، پشاور 10400 اور کوئٹہ 8200 حجاج کو واپس پہنچایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں