پنجاب زکوةو عشر کونسل نے تعلیمی وظائف کی مد میں 2کروڑ42 لاکھ روپے کے اجراء کی منظوری دے دی

بدھ 18 ستمبر 2019 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پنجاب زکواةو عشر کونسل نے 16اضلاع کی86تعلیمی ادار وں کے 3571طلباء و طالبات کے تعلیمی وظائف کی مد میں 2کروڑ42 لاکھ 20 ہزار روپے کے اجراء کی منظوری دے دی ہے مزید براں3اضلاع کے 22 دینی مدارس کے 1236 طلباء و طالبات کے وظائف کی مدمیں 70 لاکھ65 ہزارروپے کے اجراء کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب زکوٰةوعشر کونسل کااجلاس زیر صدارت چوہدری بلال اعجاز، چیئرمین پنجاب زکوٰة وعشر کونسل منعقد ہوا جس میں شوکت علی لالیکا وزیر زکوٰة وعشر، عالمگیر احمدخان سیکرٹری زکوٰةوعشر ، صفی اللہ گوندل ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)، محمد اسلم رامے ایڈمنسٹریٹر زکوٰة پنجاب، محمد سجاد بابر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰة اور کونسل کے ممبران محمد عبداللہ وڑائچ ایم پی اے ، احمد شاہ کھگہ ایم پی اے، سعید اکبر خان ایم پی اے ، سید خاور علی شاہ ایم پی اے، محمد افضل ایم پی اے، سلیم بی بی ایم پی اے، عائشہ اقبال ایم پی اے ،تنویر کوثر ، منظور احمد، سیکشن آفیسر، نمائندہ سیکرٹری خزانہ اور محمد انور سیکشن آفیسرنمائندہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں