دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 18 ستمبر 2019 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد 111400 کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 15500 کیوسک اور اخراج15500 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد18400 کیوسک اور اخراج37000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد44000 کیوسک اور اخراج 15300کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد165900 کیوسک اور اخراج157500 کیوسک،چشمہ آمد 163000کیوسک اور اخراج160000 کیوسک، تونسہ آمد158900 کیوسک اور اخراج131800 کیوسک، پنجند آمد22600 کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک،گدو آمد 129000کیوسک اور اخراج 96800کیوسک، سکھر آمد 92200 کیوسک اور اخراج35700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد57800کیوسک اور اخراج 20600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1544.76 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.750 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1220.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.717 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.179 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں