لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک کے 924 حادثات،8 افراد جاں بحق،1013زخمی ہوئے

بدھ 18 ستمبر 2019 16:30

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں924 ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق جبکہ1013زخمی ہوگئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر طبی امداد فراہم کیں ،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق245 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور245 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد 88 حادثات میں103متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان71حادثات میں83 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں