پی ایچ اے انتظامیہ اور افسران کے مابین ٹائم سکیل پرموشن میں مسلسل تاخیر پر تنازعہ شروع

سابقہ ڈی جی فیصل ظہور نے ڈائریکٹر طاہر اعجاز کی ٹائم سکیل پرموشن کر کے بد دیانتی کی اعلیٰ مثال قائم کی غ* افسران نے مشترکہ طور پر ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں انتظامیہ اور افسران کے مابین ٹائم سکیل پرموشن میں مسلسل تاخیر پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل غلام فرید کی جانبداری کے باعث افسران نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابقہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے فیصل ظہور نے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر طاہر اعجاز کی ٹائم سکیل پرموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر کے ادارے میں بد دیانتی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، حکومتی پالیسی کے تحت ٹائم سکیل پرموشن کے لئے 10 سال تک ایک گریڈ میں ذمہ داری انجام دینے والے تمام افسران اہل تصور کیے جائیں گے مگر محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی انتظامیہ خلاف قانون ٹائم سکیل پرموشن کے نوٹیفکیشن میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے اور معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل غلام فرید ٹائم سکیل پرموشن کے مسئلے پر حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے بیشتر ادارے ٹائم سکیل پرموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر چکے ہیں مگر پی ایچ اے لاہور انتظامیہ پالیسی کے تحت اہل افسران کا متواتر استحصال کر رہی ہے جس پر افسران نے مشترکہ طور پر ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں کیس دائر کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں