اسلام دشمن حکومت سے آزادی کے لئے آزادی مارچ فیصلہ کن ثابت ہو گا،شاہ محمد اویس نورانی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن حکومت سے آزادی کے لئے آذادی مارچ فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں بیروزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے ایک سال میں کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ عمران خان ووٹوں نہیں نوٹوں اور لوٹوں کے ذریعے اقتدار میں آیا۔

2020 انتخابات کا سال ثابت ہو گا۔ اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نیا شفاف الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ طالبان سے مزاکرات کی منسوخی امریکہ کی نئی چال ہے۔ امریکہ نے بھارت کو خوش کرنے کے لئے افغان امن مزاکرات منسوخ کئے ہیں۔ افغان امن مزاکرات کی منسوخی خطرے کی نئی گھنٹی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو ڈو مور کہے گا۔

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت کے ساتھ ہر تعلق قطع کر لیا جائے۔ گرفتاریوں سے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کی کال ناکام نہیں بنائی جا سکتی۔ دھرنا پارٹی اب حقیقی دھرنا کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے ملک کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔

پنجاب پولیس شہریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کر رہی ہے۔ ایک سال کے دوران قومی معیشت آئی سی یو میں پہنچا دی گئی ہے۔ عمران خان قوم کو بتائیں کہ ان کی حکومت نے ایک سال کے دوران عوام کو کیا ریلیف دیا۔ ناکام حکومت اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کی کال سے گھبرا کر منت ترلوں پر اتر آئی ہے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں اسلام آباد کے آذادی مارچ کی حامی ہیں۔ سازش کے تحت ڈیل کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ عمران خان اسلام آباد کے لاک ڈاؤن سے پہلے مستعفی ہو جائے۔ امریکہ طالبان مزاکرات کی منسوخی سے خطے کا امن پھر خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں