ایل ڈی اے کے 11افسروں کے تقرر وتبادلے

بدھ 18 ستمبر 2019 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمدعثما ن معظم نے 11افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سدرہ تبسم کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ تھری لگا دیا ہے جبکہ یہاں سے شفقت نیاز کو تبدیل کر کے ان کی خدمات چیف میٹروپولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری عائشہ مطاہر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں لگا دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی نصرت کو کمرشلائزیشن ڈائریکٹوریٹ سے تبدیل کرکے سٹریٹیجک پالیسی یونٹ میں لگا دیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عمیر بن سعد کو ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناہید بتول کو ٹاؤن پلاننگ ونگ سے تبدیل کر کمرشلائزیشن ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف ریکوری میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے دلاور خان اور ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میںتعینات محمدشاہ جمال کا باہمی تبادلہ کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلزمدثر ایاز محمود چودھری سے اس عہدے کا چارج واپس لے لیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹومیں تعینات سٹاف افسرمحمد مختارکو ان کے اپنے ہی پے سکیل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ لینڈ ڈویلپمنٹ فور لگا دیا ہے اور ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ میں تقرری کے منتظر سٹاف افسرمحمد افضل شاہدکو ان کے اپنے پے سکیل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو لگا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں