ڈینگی وا ئر س کو سر اٹھانے سے قبل ہی اس کا سر کچلا جا رہا ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

ڈ ینگی وائر س پر قا بو پانے کیلئے حکومت مکمل صلاحیت رکھتی ہے ہمیں کسی کی رہنما ئی کی ضرور ت نہیں‘رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ڈینگی وا ئر س کو سر اٹھانے سے قبل ہی اس کا سر کچلا جا رہا ہے۔ڈ ینگی وائر س پر قا بو پانے کیلئے حکومت مکمل صلاحیت رکھتی ہے ہمیں کسی سیا سی رہنما کی رہنما ئی کی ضرور ت نہیں ہے۔ اپوز یشن ڈینگی مہم کا مذا ق اڑانے کی بجائے اپنے گر یبان میں جھا نکیں وہ کس مو ضوع پر سیا ست کررہے ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب کے بعض بیانات کو تو ڑ مو ڈ کر عوام کو گمراہ کیاجا رہاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاہے کہ ڈ ینگی وا ئر س کیخلا ف حکومتی ٹیمیں متحر ک ہیں ۔تحریک انصا ف حکومت کی تر جیحات عام انسان کی صحت اور زند گی پر فو کس ہیں ڈ ینگی وا ئر س کے خا تمے کیلئے عوام حکومتی ٹیموں سے تعا ئو ن کر یں۔ ڈینگی وائر س کی افزائش روکنے کیلئے شہری گھرو ں ‘ محلو ں اور گلی کو چو ں میں پانی کھڑا نہ ہو نے دیں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام سرکاری ہسپتا لو ں میں ڈ ینگی سے بچائو ں کیلئے کاو نٹر قا ئم کر دیئے ہیں شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صور ت میں صحت کاو نٹر پر رابطہ کر یں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں