محکمہ ٹرانسپورٹ نے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کو شفاف بنانے کیلئے ڈیجیٹل سسٹم کا اجراء کر دیا

عالمی معیارکی محفوظ اور آرام ٹرانسپورٹ سروس عوام کا بنیادی حق ہے تا کہ وہ با وقار انداز میں اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں: جہانزیب خان کھچی

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب احمد خان کھچی نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کو شفاف بنانے کیلئے ڈیجیٹل سسٹم کا اجراء کر دیا ہے۔اس اقدام کا مقصد محکمہ ٹرانسپورٹ کو ورلڈ کلاس ادارے کے طور پر ابھارنا اور مسافروں کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ سسٹم کی آٹومیشن سے فٹنس سرٹیفکیٹ اورروٹ پرمٹ کی فیس کی مدات میں ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروںکیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کو بہتر بنانے کیلئے نئی ایئرکنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی اور سٹیشنوں کی تجدیدنو کے حوالے سے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت عوام کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ معیاری، محفوظ اور آرام ٹرانسپورٹ سروس عوام کا بنیادی حق ہے تا کہ وہ با وقار انداز میں اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں